ڈاکٹرز اور عملے کی کمی جلد پوری اور ٹراما سنٹر کے فنڈز جلد ریلیز ہو جائیں گے۔ کمشنر لیاقت علی

0

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا دورہ کیا، محکمہ صحت کے افیسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کمشنر راولپنڈی نے میڈیکل،سرجیکل وارڈز اور مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا،مریضوں سے مسائل دریافت کیے اور تزئین و آرائش کے کا کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور عملے کی کمی جلد پوری ہوجائے گی، ٹراما سنٹر کے فنڈز کا ایشو ہے جلد فنڈز ریلیز ہو جائیں گے۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے دورہ جہلم کے دوران ٹی ایچ کیو سوہاوہ اور آر ایچ سی دینہ کا بھی دورہ کیا، ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی نظارت شاہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق موجود تھے۔

کمشنر راولپنڈی نے ہسپتالوں کے مختلف حصوں کا دورہ کیا وہاں داخل مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔ انہوں نے ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تمام مشینری کو فعال رکھنے اور مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئی وارڈز کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول جہلم میں طلباء کی بڑھتی تعداد خوش آئند ہے، متوسط طبقہ کے بچوں کو اعلی معیار کی تعلیم انتہائی مناسب اخراجات میں فراہم کی جا رہی ہے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی شاندار عمارت جلد مکمل کی جائے گی یہ بات کرتے ہوئے کہی۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا چند ماہ قبل ضلعی انتظامیہ نے متوسط طبقہ کے ہونہار بچوں کو اعلی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا اور آج مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شہریوں نے اس تعلیمی ادارے پر اعتماد کرتے ہوئے یہاں اپنے بچوں کو داخلہ کروایا۔ سکول میں تعلیمی معیار بلاشبہ پاکستان کے بڑے تعلیمی اداروں کے لیول کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے طلباء کے لئے بہت بڑا اثاثہ ثابت ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.