پنڈدادنخان: للِہ کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ، ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید اور 7 سال قید کی سزا

0

پنڈدادنخان: تھانہ لِلہ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ، ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا،ایک ملزم کو سزائے موت، ایک کو عمر قید جبکہ ایک ملزم کو سات سال قید کی سزا ، ایک ملزم کو بری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے تھانہ لِلہ میں درج مقدمہ نمبر 125/ 20 بجرم 302 کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم طاہر کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ، دوسرے ملزم ارشد محمود کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ، تیسرے ملزم عبدالرحمٰن کو سات سال قید سنائی جبکہ محمد فاروق کو بری کر دیا۔

ملزمان نے نوشیروان کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ لِلہ میں درج کیا گیا تھا۔ مدعی مقدمہ نے ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی عدالت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور فیصلے کو قانون کی جیت قرار دیا۔

مدعی مقدمہ کی طرف سے کیس کی پیروی سابق صدر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ نے کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.