دینہ میں گیس سلنڈر مہنگے داموں فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی کی کارروائی، متعدد کو ہزاروں روپے جرمانہ ، گھریلو گیس سلنڈر سرکاری ریٹ کے مطابق 2374 روپے جبکہ ڈیلر و دوکاندار 2700 سے لے کر 2800 روپے تک فروخت کر رہے ہیں جو مہنگائی میں پسی عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی ان ایکشن ، گیس ڈیلروں نے سرکاری ریٹ کے مطابق 2374 روپے گھریلو سلنڈر کا ریٹ ہے جبکہ ڈیلر و دوکاندار 2700 سے لے کر 2800 روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے گیس ڈیلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ڈیلروں کو 38 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور کہا کہ آئندہ اگر کوئی سرکاری نرخ سے زیادہ ریٹ پر سلنڈر فروخت کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مہنگائی کی پسی عوام پہلے ہی بہت پریشان ہے ۔