سول ہسپتال جہلم کے دروازے پر تجاوزات کی بھرمار، ایمبولنسز اور مریضوں کی آمدورفت کا نظام مفلوج

0

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے داخلی دروازے پر تجاوزات کی بھرمارنے ہسپتال میں آنے والی ایمبولنسز اور دیگر مریضوں کی آمدورفت کا نظام مفلوج کرکے رکھ دیا، کسی بھی گاڑی یا ایمبولنس کو ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مستقل بنیادوں پرہسپتال کے داخلی گیٹ پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کے داخلی دروازے پر قائم تجاوزات، ٹھیلوں اور ریڑھیوں کی بھرمار ہو چکی ہے، میونسپل کمیٹی کا شعبہ انکروچمنٹ سیاسی اثر رسوخ کے دباؤ کی بناء پر تجاوزات قائم کرنے والے بااثر افراد کے خلاف آپریشن کرنے سے قاصر ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہے جس کی وجہ سے قبضہ مافیا نے جگہ جگہ غیر قانونی طریقے سے قبضے قائم کر رکھے ہیں جس سے اہم سرکاری اداروں میں داخل ہونے سے قبل شہریوں کو قبضہ مافیا کے ساتھ لڑائی جھگڑوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ہسپتال سمیت سرکاری اداروں کے باہر قائم ہونے والی غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لئے شعبہ انکروچمنٹ کے عملے کو بااختیار بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والے مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.