جہلم: چوٹالہ پولیس کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار، وارداتوں میں استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ برآمد کر لیا گیا، ملزم لوڈر رکشہ کو چوری کی وارداتوں میں استعمال کرتا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔