جہلم: پولیس کانسٹیبل پر ایف آئی درج ہونے کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں پولیس کانسٹیبلز کو فوراً معطل کر دیا، دونوں پولیس کانسٹیبلز کے خلاف ریگولر محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ نا کرنے والے اہلکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا، کسی کو بھی پولیس کا وقار اور تشخص مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔