ملک بھر کی طرح جہلم شہر میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا

0

جہلم: پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر شہر سمیت ضلع بھر کی سڑکوں اوربازاروں کو رنگ برنگی سجاوٹ سے سجایا گیا،جن میں جھنڈ ے برقی قمقے اور حب الوطنی کے نعروں والے بینرز، پینا فلیکس شامل ہیں۔

عمارتوں، گھروں اور عوامی مقامات کو سبز اور سفید روشنیوں سے روشن کیا گیا ، پاکستانی پرچم کے رنگ، قوم کے جذبے کی علامت ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح جہلم شہر میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ پریڈ، ثقافتی پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا ، دن کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے کیا گیا، جس میں سرکاری افسران،پولیس اہلکار اور شہریوں نے شرکت کی۔

یوم آزادی کی ایک اور خاص بات کمپری ہینسو سکول میں آتش بازی اور فیملی فیسٹیول کا شاندارانعقاد کیا گیا۔ نوجوان نسل کو یوم آزادی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے اسکول اور کالجز میں خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے۔

پنجاب یونیوسٹی جہلم کیمپس میں محکمہ جنگلات کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل ،سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سید وقاص شاہ نے پودے لگائے اور شہریوں میں پھولدار پھلدار سایہ دار پودے مفت تقسیم کیے سرکاری اداروں میں تقاریر، مباحثے اور ترانوں کے مقابلے کروائے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.