جہلم پولیس کے تمام تر انتظامات کے باوجود بسنت کا جادو سر چڑھ کر بولتا رہا

0

جہلم پولیس کے تمام تر انتظامات کے باوجود بسنت کا جادو سر چڑھ کر بولتا رہا، بیشتر نواحی علاقوں میں فائرنگ اور بو کاٹا کے نعرے گونجتے رہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کی طرف سے تمام تر انتظامات کے باوجود پتنگ بازوں کی طرف سے گزشتہ روز بسنت نائٹ اور بسنت کا اہتمام کیا گیا آسمان دن بھر اور شام ہوتے ہی رنگ برنگی پتنگوں سے ڈھکا رہا۔

نوجوان اور بچے کٹی ہوئی پتنگوں کے پیچھے سڑکوں اور چھتوں پر چھلانگیں لگاتے دکھائی دیئے تاہم تھانوں کے اندر موجود پولیس افسران و اہلکار قانون شکن نوجوانوں کے ساتھ مک مکا کرکے اپنی عدالت سے ہی بے گناہ قرار دیتے رہے۔

شہریوں نے آئی جی لاہور، آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیاہے کہ تھانوں کے داخلی دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائے جائیں جن کی مانیٹرنگ آئی جی دفتر میں کی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ معاملات کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے چہرے بے نقاب ہو سکیں اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق سزا مل سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.