پنڈدادنخان: ڈاکٹر محمد الیاس گوندل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ، وارڈز، ایمرجنسی روم، ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹر کا تفصیلی معائنہ، مریضوں سے ملاقات طبی سہولیات بارے معلوم کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔
تفصیلات کے مطابق 10 محرم الحرام یوم عاشور پر ڈاکٹر محمد الیاس گوندل ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی ملک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنڈدادنخان، ایم ایس ڈاکٹر محمد آصف حسین ملک اور سینئر کلرک مجید چوہان نے ہسپتال کا مکمل وزٹ کروایا۔
ڈی جی ہیلتھ کو ڈاکٹر محمد علی اور ڈاکٹر آصف ایم ایس نے میل اور فی میل وارڈ، ایمرجنسی روم، ایمرجنسی وارڈNCD ،آپریشن تھیٹر کا تفصیلی دورہ کروایا اور ہسپتال میں در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے THQ ہسپتال کے متعلق مسائل کو سنا اور ان کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔