دینہ: حلقہ پی پی 25سے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض اور تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں حلقہ پی پی 25 سے متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض اور تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔
کاغذات نامزدگی منظوری کے بعد کارکنوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔