پنڈدادنخان میں تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

0

پنڈدادنخان لِلہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، گول پور کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان لِلہ روڈ پر گول پور کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر نے 62 سالہ موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، موٹر سائیکل سوار ملک محمد اسلم جو کے منڈاہر کا رہائشی بتایا جاتا ہے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے نعش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.