پنڈدادنخان: دریائے جہلم میں 2 نوجوان ڈوب پر جاں بحق، لینڈ سلائیڈنگ سے نوجوان زخمی

0

پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ ہرن پور کے قریب دو نوجوان نہاتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گئے، کھیوڑہ سالٹ مائن لینڈ سلائیڈنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔

ذرائع اور تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی قصبے آدووال کے قریب خانہ بدوش پختون قبیلے کے دو نوجوان طارق اور عمران دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی کوشش نے بعد نعشیں نکال لی گئیں۔

ادھر کھیوڑہ سالٹ مائن میں لینڈسلائیڈنگ سے عامر نامی نوجوان زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ چند دنوں میں نصف درجن کے قریب افراد دریائے جہلم میں ڈوب کو جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ نے دفعہ 144 بھی نافذ کر رکھی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.