جہلم میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دو مشتبہ افراد گرفتار

0

ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے ضلع جہلم میں کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں کارروائی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتاریاں گجرپورہ میں کومبنگ آپریشن کے دوران کی گئیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ شیخوپورہ سے دو اور ملکوال سے بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر آپریشنز میں 10 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے ہیں، گرفتار افراد کے خلاف 5 مقدمات درج کروا کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 44 مقامات کو چیک کیا گیا،429 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.