سوہاوہ کے قریب گرین لائن ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

0

سوہاوہ کے قریب گرین لائن ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی، نامعلوم افراد نے مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک پر پتھر رکھ کر فرار ہو گئے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے قریب ترکی جوڑ کے مقام پر مارگلہ اسلام آباد سے کراچی جانے والی گرین لائن ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ نامعلوم افراد نے ترکی جوڑ کے مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک پر بھاری پتھر رکھ دیے تاکہ ٹرین حادثے کا شکار ہو جائے مگر ڈرائیور کو بروقت علم ہونے پر ٹرین کو روک لیا گیا۔

ٹرین میں ریلوے پولیس راولپنڈی کے اے ایس آئی علی اختر بھی ساتھ تھے اور ریلوے پولیس جہلم چوکی کے انچارج ساجد حسین شاہ بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے پولیس تھانہ سوہاوہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.