پنڈدادنخان پولیس کا بہترین انصاف، ڈکیتی کے مبینہ ملزم کو پکڑ کر چھوڑ دیا

0

پنڈدادنخان: جوتانہ میں تین ہفتے قبل ہونے والی مسلح ڈکیتی کا ایک ملزم مدعیوں نے پہچاننے کے بعد پکڑ کر تھانہ پنڈدادنخان کی دھریالہ چوکی پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے چند گھنٹوں بعد ہی پریشر کے باعث ملزم کو چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تین ہفتے قبل پنڈدادنخان کے علاقہ نکیال کے رہائشی سے دو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی رقم اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، مدعیوں کی طرف سے مذکورہ ملزمان کی تلاش کا عمل کافی دنوں سے جاری تھا کہ غریب وال فیکٹری میں دونوں ملزمان میں سے ایک نظر آگیا جسے پہچانتے ہوئے فوری طور پر پکڑ لیا گیا اور چوکی دھریالہ جالب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مذکورہ ملزم کے دوسرے ساتھی کی ابھی تک نشاندہی نہیں ہو سکی لیکن سامنے آنے پر مدعیوں کا کہنا ہے کہ اسے بھی پہچان لیا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈکیتی کا شکار ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ ہم نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے اس شخص کا کھوج لگایا اور ہمیں 100 فیصد یقین ہے کہ ہمارے ڈکیتی کا ملزم یہی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم گارڈ کی سیٹ پر کام کر رہا ہے جبکہ اسے مبینہ طور پر باثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے۔ مذکورہ ملزم کو چوکی دھریالہ جالب نے غریب وال فیکٹری کے باثر افراد اور سکیورٹی کمپنی کے دباؤ پر وی آئی پی پروٹوکول دینے کے بعد کمپرومائز کرنے کے لیے چھوڑ دیا۔

بعد ازیں غریب وال میں ایک جرگہ بیٹھا اور جرگے میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مدعیوں سے لوٹی ہوئی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے اور موٹر سائیکل کی قیمت دو لاکھ روپیہ ادا کی جائے گی۔ گویا ملزم کی طرف سے اعتراف تھا کہ اس نے ڈکیتی کی واردات کی ہے۔

اعتراف جرم کی آوازیں اٹھنے کے بعد تھانہ پنڈدادنخان اور دریالہ جالب چوکی کے اہلکاروں کے ذریعے معاملات کو پس پشت ڈال کر مدعیوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ فیکٹری کے بااثر افسران سکیورٹی کمپنی اور مقامی سفید پوش ڈکیتی جیسے معاملے کو دبانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.