پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، شہری کے گھر ڈکیتی کرنے والا ڈکیت گرفتار

0

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان راجہ محمد آصف اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔

اشتہاری مجرم کی شناخت توقیر کے نام سے ہوئی ہے، اشتہاری مجرم نے 2 سال قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری ملازم حسین کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی،اشتہاری مجرم واردات کے بعد گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گیا تھا

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.