دینہ: سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین اور تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری فراز چوہدری کی سابق وفاقی وزیر شیخ رشید سے رہائی کے بعد ملاقات کی، شیخ رشید کو رہائی پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین اور تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے راولپنڈی لال حویلی میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید سے ملاقات کی اور ان کو رہائی پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے شیخ رشید کو ان کی بہادری اورجرأت سے حکومتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد حکومت بنائے گی اور چھوٹے مقدموں کا دور دورہ ختم ہو گا ۔