جہلم: ایس ایچ او صدر عرفان جیلانی اور ٹیم کی اہم کارروائی، لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ، ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت عرفان حسین عرف نظامی کے نام سے ہوئی۔
درخواست دہندہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے میرے گھر کے باہر آ کر فائرنگ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور مجھے پریشان و گالم گلوچ کیا، صدر پولیس نے مقدمہ درج کر ہیومین ریسورس کی مدد سے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او صدر اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔