محرم الحرام؛ حساس نوعیت کی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او جہلم

0

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سوہاوہ کے علاقہ سر گڈھن اور تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں امام بارگاہ امامیہ میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری مجالس کا دورہ کیا اور سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

تھانہ سوہاوہ کے علاقہ میں جاری مجلس کے حوالے سے ڈی ایس پی سوہاوہ اور ایس ایچ او سوہاوہ نے ڈی پی او جہلم کو انتظامات کے بارے میں بریف کیا۔

ڈی پی او جہلم نے تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں جاری مجلس پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ڈی ایس پی سٹی کو لیٹر آف ایکسپلینیشن جبکہ ایس ایچ او سول لائینز کو شو کاز نوٹس جاری کیے، ڈی پی او جہلم نے 3 کانسٹیبل کو ناقص سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے پر معطل کر دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حساس نوعیت کی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیں۔ محرم الحرام کے دوران جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.