جہلم میں تجاوزات کے خلاف ایکشن، تجاوزات مافیا کی متعدد دوکانیں سیل، ایک شخص گرفتار

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا تجاوزات کے خلاف ایکشن، تجاوزات مافیا کی متعدد دوکانیں سیل، ایک شخص گرفتار، آپریشن میں میونسپل کمیٹی اور سول ڈیفنس اہلکاروں کی شرکت، شہریوں نے اظہار اطمینان کیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق خود میدان میں نکل پڑے۔ میونسپل کمیٹی اور سول ڈیفنس اہلکاروں کو تجاوزات ختم کرنے کی سخت ہدایات دیتے ہوئے خود نگرانی کی۔

اس موقع پر سڑکوں پر قابض متعدد دوکانداروں کی دوکانیں سیل کر دی گئی جبکہ ایک دوکاندار کو موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی نے کہا کہ کافی عرصہ سے ہم دوکانداروں اور تاجروں سے گزارش کر رہے ہیں کہ وہ خود تجاوزات ختم کر لیں لیکن انتظامیہ کی نرمی کو کمزوری سمجھ لیا گیا ہے اب تجاوزات مافیا کے ساتھ مختلف طریقے سے نمٹا جائے گا، تجاوزات شہر میں ٹریفک کے مسائل اور انفراسٹرکچر کی خرابی کا باعث بن رہی ہیں، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.