پنجاب الیکشن؛ ضلع جہلم کے تینوں حلقوں سے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے

0

جہلم: پنجاب الیکشن، ضلع جہلم کے تینوں حلقوں سے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے، پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا آج آخری دن تھا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے تینوں حلقوں (پی پی 25، 26 اور 27) کیلئے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیئے جبکہ مسلم لیگ نے اپنے کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہ کیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونے ہیں جس کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے۔ حلقہ پی پی 25 سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری فوق شیرباز کو بلے، پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا عبدالغفار کو تیز اور جماعت اسلامی سے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کو پارٹی ٹکٹ جمع کروانے پر انتخابی الاٹ کر دیا گیا۔

حلقہ پی پی 25 سے مسلم لیگ ن کے کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر چوہدری فرخ کو ٹاور، مہر فیاض کو چھتری، اویس خالد کو فریج، بلال اظہر کیانی کو عقاب اور ندیم خادم جیپ کا نشان الاٹ کر دیا گیا جبکہ دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کو بھی انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے۔

حلقہ پی پی 25 سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال کو انٹرویو دینے کے باوجود ٹکٹ جاری نہ ہوا جس کی جگہ بغیر انٹرویو کے چوہدری فوق شیرباز کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

حلقہ پی پی 26 سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری ظفر اقبال کو بلے، پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری تسنیم ناصر گجر کو تیر اور جماعت اسلامی کے امیدوار مرزا محمد افضال کو پارٹی ٹکٹ جمع کروانے پر پارٹی کا نشان الاٹ کر دیا گیا، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر آزادی حیثیت سے انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے جبکہ دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کو بھی نشان الاٹ کر دیے گئے۔

حلقہ پی پی 27 سے تحریک انصاف کے امیدوار راجہ شاہنواز کو بلے، پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری نذر حسین گوندل کو تیر اور جماعت اسلامی کے امیدار راجہ ندیم کو پارٹی ٹکٹ جمع کروانے پر انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔

حلقہ پی پی 27 سے مسلم لیگ ن کے امیدواروںسابق ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للِہ، کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی، معروف بزنس مین ناصر جاوید سدھوال، بیرسٹر تیمور نواز جٹ اور راجہ جاوید جالپ سمیت کسی کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہوا جس پر ان امیدواروں کو آزادامیدوار کی حیثیت سے انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔

حلقہ پی پی 27 سے اپنی دھرتی اپنا راج کے امید وار سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد سمیت دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.