جہلم: ایس ایچ او سول لائنز ضمیر حسین اور ٹیم کی اہم کارروائیاں، منشیات فروش اورناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم حاکم علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1260 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ دوسری کارروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم جنید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیے، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔