سوہاوہ: پولیس کی اہم کارروائیاں، چور اور بدنام زمانہ شراب سپلائر گرفتار، مال مسروقہ برآمد

0

سوہاوہ: پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، چور اور بدنام زمانہ شراب سپلائر گرفتار، مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی کسیال ماجد گلزار اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا، مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

ملزم کی شناخت فیاض عرف فاجو کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے رقم 113000 روپے بھی برآمد کر لی گئی۔ مدعی مقدمہ کا موقف تھا کہ ملزم فیاض میرے گھر سے رقم چوری کرکے بھاگ گیا تھا۔

سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی گئی۔ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم طارق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 200 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.