کھیوڑہ کے پہاڑوں میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی ، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

0

کھیوڑہ کے پہاڑوں میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی ، ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے پہاڑی علاقے میں کنسٹرکشن کا کام کرنے والی ٹریکٹرٹرالی سیمنٹ مکسچر مشین اور دیگر کنسٹرکشن میٹریل سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی ٹریکٹر ٹرالی میں متعدد افراد بھی سوار تھے جو کہ ٹرالی کے الٹنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں 32 سالہ فاروق ولد تنویر سکنہ کھیوڑہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 23 سالہ محمد بوٹا، 26 سالہ فیض بخش اور 25 سالہ ذیشان زخمی ہو گیا۔

زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ریسکیو 1122 اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں پر سول ہسپتال کھیوڑہ منتقل کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.