جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، 2 مغوی بازیاب، 3 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

0

جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، 2مغوی بازیاب، پولیس نے 3 ملزمان گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں چوہدری محمد افضل اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 مغوی شہریوں زین العابدین اور وقاص کو بازیاب کروا لیا۔ کالا گجراں پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد عاصم سے 1280 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سٹی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت فاروق اور فیضان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے ناجائز اسلحہ 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.