جہلم کا سیاسی منظر نامہ تبدیل، جلد ایک بڑا عوامی جلسہ منعقد کرائیں گے۔ فراز چوہدری

0

جہلم: چوہدری فواد حسین سالار ہم ان کے سپاہی بن کر عوام کی خدمت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری فواد حسین حقیقی معنوں میں معمار جہلم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد نے ضلع بھر کے عوام کی بے مثال خدمت کی ہے ان کا دور وزارت ضلع کا سنہری دور تھا جب ہزاروں افراد کو روزگار مہیا کیا گیا ضلع کے ہر گاؤں میں ترقیاتی کام ہوئے ضلع کے تمام میگا پراجیکٹ کی تعمیر کا کریڈٹ بلاشبہ چوہدری فواد حسین کو جاتا ہے انکی کامیابی کیلئے پی ٹی آئی کا ہر کارکن بھر پور جدوجہد کرے گا۔

فراز چوہدری نے کہا کہ ضلع جہلم کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو چکا ہے بہت جلد ایک بڑا عوامی جلسہ منعقد کرائیں گے جس میں سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے افرادچوہدری فواد حسین کے قافلے میں شامل ہو ں گے، ہم نے سوچ سمجھ کر اور دھڑے برادری کے اہم افراد سے مشاورت کے بعد آمدہ عام انتخابات میں امیدواروں کا چناؤ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا ضلع جہلم کے غیور ، نڈر ، دلیر عوام کے ساتھ ہے، انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں چوہدری فواد حسین اور ان کی پوری ٹیم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.