سوہاوہ کی 7 مرلہ سکیم سے مبینہ طور پر 10 سالہ بچی اغواء، سوہاوہ پولیس نے بچی کے اغواء کا مقدمہ درج اس کے حقیقی ماموں کے خلاف کر لیا۔
سوہاوہ کے 7 مرلہ اسکیم میں 10 سالہ بچی کے اغواء ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش جس پر بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ میں 7 مرلہ سکیم سوہاوہ کا رہائشی سکونتی ہوں مزدوری کرتا ہوں میں نے عرصہ قریب 12/13 سال قبل لاہور سے شادی کی تھی جس کے بطن سے میری ایک بیٹی پیدا ہوئی۔
بچی کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی جب ایک سال کی تھی تو میری بیوی نے مجھ سے طلاق لے لی اور بچی میرے پاس ہی رہی اب تقریبا تین ماہ سے بچی کی ماں نے بیٹی سے رابطہ بذریعہ اپنے بھائی اور بچی کے ماموں فیصل سے رابطہ شروع کر دیا اور دو ماہ قبل میری بیٹی کو فیصل اس کا ماموں موبائل فون بھی لے کر دیا کہ اس سے رابطہ رہ سکے۔
بچی کے والد نے بتایا کہ چونکہ بچی کی ماں اب دوبئی کوئی ملازمت کرتی ہے، گزشتہ روز میں سوہاوہ بازار گیا، گھر میں میری والدہ، میرا چھوٹا بھائی اور کام والی لڑکی موجود تھی، مجھے میرے بھائی نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ بچی کو کوئی سفید رنگ کی کار میں بٹھا کر لے گیا ہے جو مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بیٹی کو اس کا ماموں فیصل ہمراہ نا معلوم سفید رنگ کی کار میں اغواء کر کے لے گیا۔
پولیس تھانہ سوہاوہ کے آفیسر طارق محمود ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ایف آئی آر درج کر کے کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور بچی کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دیکر بچی کو جلد سے جلد بازیاب کروانے کے لیے کام شروع کر دیا۔