پاکستانی بھائی کی تکلیف دور یا مدد کر کے آزادی کا جشن منانا سب سے اہم طریقہ ہے۔ سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ قومی فرائض کی دلجمی سے ادائیگی بھی جشن آزادی منانے کا ایک طریقہ ہے کسی پاکستانی بھائی کی تکلیف دور کرکے یا اس کی مدد کرکے آزادی کا جشن منانا سب سے اہم طریقہ ہے۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں یوم آزادی کی تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد محکمہ صحت کے افسران و ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انجمن بہبودی مریضاں کے صدر چوہدری ساجد امین، سی او ہیلتھ، ایم ایس ڈی ایچ کیو، صدر پی ایم اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور عملہ کی بڑی تعدا د نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں مٹھائی اور کیک تقسیم کیا اوران کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی عیادت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.