پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری مجرم گرفتار

0

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان نے چوکی انچارج دھریالہ جالپ پولیس راجہ اشفاق و دیگر ٹیم کے ہمراہ A کٹیگری کے دو اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا۔

قتل کا مقدمہ رواں سال تھانہ پنڈدادنخان میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری مجرموں نے غلام علی نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، قتل کی واردات کے بعد اشتہاری مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے، ایس ایچ او پنڈدادنخان اور پولیس ٹیم نے جدید سائنٹیفیک طریقوں سے مجرموں کو گرفتار کرلیا جن سے بندوق 12 بور، پسٹل 30 بور معہ راونڈز بھی برآمد ہوئے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان راجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کے امن و امان کے دشمن ہیں، کسی بھی شخص کو جرم کرنے کی اجازت نہیں،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا پولیس کا فرض ہے، منشیات فروشوں کے خلاف بھی کاروئیاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور نوجوان نسل کے مستقبل اور زندگی کی تباہی کا سبب ہیں منشیات فروشوں کے لیے کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ ان کی سفارش کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہل علاقہ نے ایس ایچ او راجہ آصف اور پوری پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او راجہ آصف اور انکی پوری ٹیم کو شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.