مغوی کی مدد کرنا جرم بن گیا، بااثر افراد کی سینئر صحافی شہباز بٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

0

جہلم: اغواء کے مقدمہ میں کینسر کے مرض میں مبتلا بے سہارا مدعی کی مدد کرنا جرم بن گیا، خبریں لگانے پر بااثر ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے افراد کی جہلم پریس کلب کے صدرسینئر صحافی محمد شہباز بٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جہلم کے علاقہ سعیلہ کے رہائشی خاور شہزاد کو لین دین کے معاملے پر چھاؤنی چوک میں قائم مقامی ریسٹورنٹ پے بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا پھر اغواء کرکے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی لے گئے وہاں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

نقدی، طلائی انگوٹھی، موبائل فون چھین لیا اور الٹا تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کروایا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تو مقدمہ درج ہوا جس میں چند بااثر افراد شامل ہیں۔

اس واقعہ کی رپورٹ جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ اپنے چینل پر چلائی، سوشل میڈیا پر اس کا موقف بیان کیا جس کی پاداش میں ملزمان کے چند بااثر قریبی ساتھیوں نے پریس کلب صدر محمد شہباز بٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر صحافی برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.