بجلی کی قیمتوں اور چینی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا اضافہ، مہنگائی کا بھوت عوام کا خون نجوڑنے لگا

0

جہلم: بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے سے منسوب کر دیا جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا اضافہ۔ شوگر ملز مالکان کو ریلیف دینے کے لئے کیا گیا۔ مہنگائی کے بھوت نے عوام کا خون نچوڑ نا شروع کر رکھا ہے، بے حس حکومت عوام کی پریشانیوں اور تنگدستی سے بے خبر ہے۔

غریب شہریوں کے گھروں کی ہانڈیاں چولہوں پر بے سر و سامان، غریب و متوسط طبقے کے افراد اپنی قسمت کو کوسنے لگے۔ مہنگائی کی دلدل میں پھنسے غریب غرباء حکومت وقت کوجھو لیاں اٹھا اٹھا کر بد دعا ئیں دینے لگے ، پاکستان کو اور پاکستانی عوام کو مہنگائی کے چنگل سے نکالنے کے لئے 13 جماعتوں کے قائدین نے مہنگائی کو ختم کرنے کا نعرہ بلند کیا اور اقتدار سنبھالتے ہی عوام کو مہنگائی کی آگ میں جھونک ڈالا۔

سروے کے مطابق شہریوں کی اکثریت نے کہا ہے کہ 2 وقت کی روٹی کے لئے ہمیں جانوں کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور حکومت وقت ہماری پریشانیوں اور دکھوں سے مکمل طور پر چشم پو شی اختیار کئے ہوئے ہے جس پر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے ہم ایک وقت کی روٹی مشکل سے کھا رہے ہیں جس پر ہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے امید رکھے ہوئے ہیں کہ اگر اچھے دن نہیں رہے تو برے دن بھی نہیں رہیں گے۔

شہریوں نےکہا کہ افسوس اسوقت ہوتا ہے جب موجودہ حکومت بر سر اقتدار آئی جو آئے روز بجلی، گیس سمیت اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت قوم کے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہے اور اس کی کوشش ہونی چاہئے کہ اسکی اولاد بھوکی نہ سوئے مگر ہمارے حکمران جو کہ بظاہر تو یہی کہتے ہیں کہ ہم عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں مگر عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے کوئی مثبت اقدامات نہیں اٹھا رہے۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے درد مندانہ درخواست کی ہے کہ عوام کی پریشانیوں کو کم کرنے اور مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.