جہلم: عید الفطر کے موقع پر تیز رفتاری/ جعلی نمبر پلیٹیں لگا کر ون ویلنگ کرنے والے ملزمان اور پولیس لائٹس لگانے والوں کے خلاف ایس ایچ او سٹی محمد عمران، ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیموں کا کریک ڈاؤن، 17 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے تیز رفتاری اور جعلی نمبر پلیٹیں لگا کر ون ویلنگ کرنے والے 7 ملزمان وقار، نعمان، عدیل، علی، سلیمان، قاصد اور مزمل کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور کارروائی میں گاڑی پر پولیس لائٹس لگانے والے ملزم ارسلان کو بھی گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
کالا گجراں پولیس نے غفلت لاپرواہی اور ون ویلنگ کرنے والے 9 ملزمان امان اللہ، شہروز، احسن، احمد،افضال، عتیق، علی، نعمان اور علی احمد کو گرفتار کر لیے، ملزمان مین روڈز اور جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل غفلت لاپرواہی، تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار ہوئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تیز رفتاری اور ون ویلنگ میں استعمال ہونے والے 10 موٹر سائیکلز اور پولیس کلر لائٹس گاڑی پر لگانے والی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ون ویلنگ اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنا ایک جرم ہے جو حادثہ کا سبب بن سکتا ہے، شہری خصوصاً والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے حوصلہ شکنی کریں۔