سوہاوہ: بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف عوامی رد عمل کے خوف سے آئیسکو ملازمین گھر گھر جا کر بل تقسیم کرنے سے ڈرنے لگے، ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں آئیسکو ملازم بجلی کے سینکڑوں بل ایک ہوٹل میں پھینک کر فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں بجلی بلوں میں اضافے اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف عوامی احتجاج کے نتیجہ میں آئیسکو ملازمین بجلی کے بل تقسیم کرنے پر خوف زدہ ہیں۔
سوہاوہ کے نواحی علاقے بڑا گواہ اور اطراف میں آئیسکو ملازم بجلی کے سینکڑوں بل تقسیم کرنے کی بجائے ہوٹل پر پھینک کر فرار ہوگئے جس کی وجہ سے درجنوں دیہاتوں کے صارفین تک بجلی کے بل نہیں پہنچ سکے۔
بجلی کے بل نہ ملنے کی وجہ سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ پڑگیا ہے۔ فوٹیج میں ہوٹل پر پڑے بجلی کے بلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔