پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن عوام کے ساتھ کھڑی ہے، 2 ستمبر کو ہڑتال اور بھرپور احتجاج کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سینئر قانون دان صاحبزادہ شوکت حیات ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف 2 ستمبر کو ہڑتال اور بھرپور احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن اس مسئلہ کا ہر فورم پر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے گی، بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس فوری واپس لیا جائے۔