جہلم سمیت ضلع بھر میں مضر صحت منرل واٹر کی فروخت عروج پر، قیمتی جانیں داؤ پر لگ گئیں

0

جہلم سمیت ضلع بھر میں مضر صحت منرل واٹر کی فروخت عروج پر، قیمتی جانیں داؤ پر لگ گئیں، نہروں اور ٹیوب ویلوں کا پانی مہلک امراض کا سبب بننے لگا۔ منرل واٹر کے نام پر مضر صحت پانی فروخت کرنے والے بااثر افراد نے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے بااثر افراد نے اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں منی فیکٹریاں قائم کرکے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے ناموں کے لیبل پرنٹ کروا کر گھروں میں بوتلیں بھرنی شروع کررکھی ہیں اور اوپر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ریپر چسپاں کر دیئے جاتے ہیں۔

منرل واٹر گلی محلوں کے اندر بھر کر مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے جس کا کسی واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کا کوئی ثبوت یا سرٹیفکیٹ نہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے گلی محلوں میں کارروبار عروج پکڑ رہا ہے۔

شادی بیاہ کی تقریبات ، ہوٹلوں ، ریلوے اسٹیشن ، لاری اڈوں کی دکانوں، سرکاری و نجی ہسپتالوں کی کینٹینوں پر فروخت کرنے کا سلسلہ عروج پر ہے جس کے استعمال سے متعدد شہری ہیپاٹائٹس معدے کے سرطان اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ بعض مالکان نئی بوتلیں خریدنے کی بجائے کباڑیوں، میرج ہالز، میرج گارڈنز اور بڑے ہوٹلوں کے ملازمین سے چند ٹکوں کے عوض استعمال شدہ پرانی بوتلیں خریدلیتے ہیں اور ان کو صاف کرنے کی بجائے اسی طرح دوبارہ سے پانی بھر کر فروخت کے لئے بھجوادیا جاتا ہے۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت منرل واٹر فروخت کرنے والی جعلی فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران کو پابند بنایا جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.