جہلم: این ایچ اے انتظامیہ کی غفلت، مجاہد آباد پل جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

0

جہلم: این ایچ اے انتظامیہ کی غفلت مجاہد آباد پل جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، این ایچ اے انتظامیہ کسی بڑے حادثے کی منتظر، شہریوں کی گاڑیاں تباہ ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ مجاہد آباد کے مقام پر قائم پل این ایچ اے کی انتظامیہ کی عدم دلچسپی و لاپرواہی کی وجہ سے مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کر گڑھوں میں تبدیل ہو رہا ہے ، لاہور سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے لاہور جانے والے ٹرانسپورٹرز سمیت چھوٹی بڑی گاڑیاں گڑھوں میں گرنے کے باعث کھٹارہ بن رہی ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کہنا ہے کہ این ایچ اے انتظامیہ نے جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر ٹول پلازے قائم کر رکھے ہیں، جہاں سے روزانہ لاکھوں، کروڑوں روپے کی آمدن ہو رہی ہے لیکن این ایچ اے انتظامیہ سڑکوں پر توجہ دینے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہے جس کیوجہ سے جی ٹی روڈ سمیت مختلف مقامات پر بننے والے پل این ایچ اے کی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ این ایچ اے کی انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث مجاہد آبادپل پر کروڑوں روپے مالیت کے نصب پول جن پر سڑیٹ لائٹس نصب ہیں، عدم توجہی کے باعث مختلف مقامات پر سے سٹریٹ لائٹس چوری کر لی گئیں ہیں، این ایچ اے انتظامیہ کو اس اہم مسئلے پر دلچسپی لیکرپل کی مرمت اور سٹریٹ لائٹس کی درستگی کرکے چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.