ضلع جہلم کے کرپٹ اور بدعنوان ملازمین کے خلاف کارروائیاں شروع

0

جہلم: سرکاری محکموں میں موجود کرپٹ،راشی اور کمیشن خور افسران و ملازمین کے برے دن شروع ہونے جا رہے ہیں۔

بدعنوانی کی روک تھام کے ذمہ دار ادارے اینٹی کرپشن کی جانب سے بدعنوان سرکاری ملازمین کیخلاف جاری انکوائریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، جرم ثابت ہونے پر نامزد ملزمان کو گرفتار کئے جانے کی توقع ہے۔

محکمہ مال، جنگلات، میونسپل کمیٹی، محکمہ تعلیم، محکمہ ہائی وے، محکمہ بلڈنگ کے خلاف شہریوں کی طرف سے دی جانے والی درخواستیں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کی بدنامی کا باعث ببنے والے افسران و اہلکاروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزائیں دلوائی جائیں گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.