دینہ میں آٹا چکی مالکان کی لوٹ مار، آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے لگے، شہری پریشان

0

دینہ میں آٹا چکی مالکان کی لوٹ مار جاری ، آٹے کے ریٹ کم ہونے کے باوجود مہنگے داموں فروخت جاری، آٹا 150 روپے فی کلو کے حساب سے جاری، من پسند ریٹوں سے غریب عوام پریشان ، انتظامیہ آٹا چکی مالکان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ اور گردونواح میں آٹا چکی مالکان کی اندھیر نگری مچا رکھی ہے آٹے کے ریٹ کم ہونے کے باوجود لوٹ مار کا سلسلہ اپنا رکھا ہے، آٹا فی کلو 150روپے کے حساب سے فروخت جاری ہے۔

شہری آٹا چکی مالکان سے ریٹ کا مطالبہ کرتے ہیں تو بدتمیزی شروع کر دیتے ہیں اس سلسلے میں تحصیل انتظامیہ بھی مکمل خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں فروخت کرنے والے آٹا چکی مالکان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ متوسط طبقہ دو وقت کی روٹی آسانی کے ساتھ کھا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.