سارہ شریف قتل کیس؛ جہلم پولیس نے بچی کے والد کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دیں

0

جہلم: برطانیہ میں دس سالہ بچی کے قتل کیس میں جہلم پولیس نے بچی کے والد ملک عرفان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے ڈی ایس پی صدر سرکل میاں عبدالجبار کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری افضل،ایس ایچ او تھانہ کالاگجراں ملک نثار اور ایس ایچ او تھانہ صدر عمران اور دیگر نفری پر مشتمل خصوصی ٹیم دے دی ہے۔

جہلم کے علاقہ کڑی جنجیل کے رہائشی ملک عرفان شریف کے والد ملک شریف نے بھی اپنے بیٹے کو پولیس سے تعاون کرنے اور پیش ہوکر بے گناہی ثابت کرنے کی اپیل کی ہے۔

چند روز قبل پولیس حراست سے رہائی پانی والے ملک عرفان شریف کے بھائیوں کے موبائیل فون بھی مسلسل بند مل رہے ہیں۔

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک عرفان شریف کے زیر استعمال موبائل فون سم کی مدد سے ملک عرفان شریف کو ٹریس کیا جارہا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک عرفان شریف کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی لیکن اس کے لیے بھر پور کوشش کررہے ہیں۔ اگلے چند گھنٹوں میں امید ہے ملک عرفان شریف کو ٹریس کرلیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.