محکمہ جنگلات اور سماجی تنظیموں کی مشترکہ آگاہی و شجر کاری مہم، جہلم میں سینکڑوں پودے لگائے گئے

0

جہلم: مون سون شجر کاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات اور سماجی تنظیموں کی مشترکہ آگاہی و شجر کاری مہم، سینکڑوں پودے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات جہلم فاریسٹ ڈویژن اور مقامی سماجی تنظیموں کے تعاون سے بجوالہ میں شجر کاری کی ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں درختوں کی ضرورت واہمیت پر سمینار منعقد کیا گیا جس میں شرکاء کو ملک میں تیزی سے کم ہوتے جنگلات کے اثرات اور زیادہ سے زیادہ درخواست لگانے کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا گیا جبکہ مہم کے تحت پندرہ سو سے زائد پودے لگائے گئے۔

سیمینار اور شجر کاری میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، ڈی او ایلیمنٹری عبدالحفیظ، صدر پریس کلب شہباز بٹ، چیف آفیسر ملک ساجد، چیئرمین عوام ہم خیال گروپ ملک شوکت علی اعوان، چیئرمین جنجیل ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر سرفراز منہاس، ناظم دعوت اسلامی حافظ عمران اور سکولوں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی اور مختلف اقسام کے پودے لگائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.