جہلم: روڈ سیفٹی ایکسپرٹ ملک محمد صادق یوکے نے کہا کہ میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کو جہلم تعیناتی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ جہلم کے مسائل میں کمی کریں گے میرے پاس تجربہ ہے میں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بہت سارے پروجیکٹ کیے ہیں جہلم کا سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا بے ہنگم پن ہے اور تجاوزات کی بھرمار ہیں جس کی وجہ سے شہر کی سڑکیں تنگ ہو چکی ہیں اور شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
ملک محمد صادق آف یوکے نے کہا کہ میں بہت جلد برطانیہ کو خیر آباد کہہ کر پاکستان آ رہا ہوں اور انشاء اللہ میں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جہلم کی ترقی کے لیے کام کروں گا کیونکہ مجھے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے سیاسی پلیٹ فارم میرا مقصد نہیں انشا ء اللہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کام کروں گا،جی ٹی ایس چوک ،جی ٹی ایس چوک میںپولیس ٹریفک اہلکاروں کے لیے کیبن بنواوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جہلم میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کروں گا اور ڈی سی جہلم کے تعاون سے ٹریفک کی جو بھرمار ہے، سابق ڈی پی او جہلم اور ڈی سی جہلم مجھے اتھارٹی دی میں نے کام کر ثابت کیاتھا ،نئے ڈی سی جہلم ،ڈی پی اوجہلم سے امید کرتاہوں ،میرے ساتھ تعاون کریں گے اور میں مل کر ان کے ساتھ کام کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے میں ایک ڈیسک بنا رہا ہوں جہاں پر ماہر وکلاء موجود ہوں گے جو ان کے مسائل سن کران کے حل کے لیے ان کے ساتھ تعاون کریں گے ۔میر انمبر یہ ہے، 00447778076593 اس نمبر پراورسیز پاکستانی رابطہ کر سکتے ہیں انشا ء اللہ بہت جلد جہلم کے عوام کے لئے میں مزیدکام شروع کروں گا اور برطانیہ کو خیرآباد کہہ دوں گا ملک صادق نے مزید کہا کہ تجاوزات سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم کے ساتھ مل کر ان کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔