ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ اور بوگس ملنے والے بجلی کے بلوں پر عوام سٹپٹا اٹھے

0

جہلم: صارفین بجلی کو ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ اور بوگس ملنے والے بلوں پر صارفین نے پی ڈی ایم اور اس کے اتحادیوں کیلئے جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دینا شروع کر دی۔

ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے عناصر نے ماہرین معاشیات کے نام پر بجلی اورگیس کے ایسے ایسے ٹیرف متعارف کروا دئیے، جن کی مثال دنیا کے کسی بھی ملک میں دستیاب نہیں ، ماہرین معاشیات واپڈا افسران واہلکار اعلی عہدوں پر فائض اشرافیہ کو ہزاروں یونٹ مفت دی جاتی ہیں اور اس کا سارا بوجھ عام صارفین پر ڈال کر نہ صرف حکمران واپڈا کے اخراجات پورے کرتے ہیں بلکہ یہ اسے کمائی کا ذریعہ بھی سمجھتے ہیں۔

انہی لٹیرے ماہرین معاشیات نے جو ٹیرف متعارف کروایا اس کے مطابق 146 یونٹ استعمال کرنے والے صارف کا بل 2043 روپے ہے اور صرف 32 یونٹ زائد استعمال کرنے والے 178 یونٹ استعمال کرنے پر بل 6110 روپے جاری کر دیا جاتا ہے ،صرف بیس یونٹ زیادہ استعمال کرنے پر چار ہزار سے زائد وصول کئے جا رہے ہیں ۔ 236 یونٹ کا بل 24893 آ رہا ہے۔

اس طرح جس گھر کا بل سابق دور حکومت میں دو سے تین ہزار روپے آتا تھا اس گھر کا بل پی ڈی ایم کے دور اقتدار میں تیس ہزار روپے کے درمیان آ رھا ہے جس کا سارا کریڈٹ مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی 13 سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے جنہوں نے پندرہ ماہ کی حکومت میں اپنے اور اپنے عزیز رشتہ داروں کے نیب کیسز ختم کروائے اپنے بنک بیلنس میں غیر معمولی اضافہ کیا اور پوری قوم کی زندگیاں اجیرن کردیں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے نام پر قوم کو ڈیفالٹ کر دیا گیا۔

کروڑوں لوگ غریب قبیلے کا حصہ بنے مہنگائی بے روزگاری کے ساتھ ساتھ آٹے گیس ایل پی جی ایل سلنڈروں کے ساتھ ساتھ چینی چاول دالوں کے نرخوں میں بھاری اضافے سے عام افراد کی زندگیوں پر بد ترین اثرات مرتب ہوئے جس چھوٹے کنبے پر مشتمل گھر کا ماہانہ خرچ بیس ہزار روپے تھا اس کے ہاں صرف بجلی کا بل اب بیس ہزار سے زیادہ آنا شروع ہو چکا ہے اب چھوٹا گھر بھی چلانے کے لیئے پچاس سے ستر ہزار روپے ماہانہ درکار ہیں۔

قوم کو اس حالت تک پہنچانے والے سابق وزیر اعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے دیگر ساتھی ہیں جو آج بھی اپنی ناکامیوں اور نا اہلیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے صورتحال کی ساری ذمہ داری سابق حکمرانوں کے پونے چار برس کے اقتدار پر ڈال کر خود اس کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.