جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

0

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ، سامان آتش بازی اور منشیات برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت عرفان، عدنان، عاصم اور انجشاء کے نام سے ہوئی،ملزمان کے قبضہ سے رائفل 223 بور، 105 روندز، 50 شرنائیاں اور 8 انار برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالرحمٰن اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ وصیت بی بی کو گرفتار کر لیا، ملزمہ کے قبضہ سے 1820 گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 110000 برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او دینہ عمران عباس اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کامران کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 5500 گرام چرس اور رقم وٹک برآمد جبکہ منشیات فروش ملزم عاطف کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 2200 گرام چرس اور رقم وٹک برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.