کراچی کی طرح پنجاب میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے، عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ رسل خان بابر

0

دینہ: تحصیل دینہ کے نجی میری ہال میں جماعت اسلامی یوتھ دینہ کی طرف سے جلسہ بسلسلہ تشکر کا انعقاد کیاگیا۔

جلسہ کے مہمان خصوصی رُسل خان بابرصدر جے آئی یوتھ پاکستان تھے، ان کے علاوہ امیدوار برائے ایم این اے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، امیدوار برائے ایم پی اے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، حبیب رضابٹ صدر جے آئی یوتھ ضلع جہلم نے بھی شرکت کرکے مختصر خطاب کیا، اس جلسہ میں شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر رسل خان بابرنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی طرح پنجاب میں بھی اپ سب کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا تا کہ مستقبل میں جماعت اسلامی کی حکومت آئے اور تاکہ کسی غریب کی مدد کیلئے حکمران ملے کیوں کہ ان لوگوں نے ملک کو لوٹ کر بیرون ممالک میں فرار ہوجاناہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے حل صرف جماعت اسلامی ہے، جس نے ملک کیلیے بڑی قربانیاں دی اور عوام کیلئے سوچا، سیلاب، زلزلے ہوں یا دیگر آفات ہوں تو جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن سب سے پہلے اور آگے نظر آئے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.