محرم الحرام؛ ڈی پی او جہلم کا دینہ، سوہاوہ اور جہلم کا دورہ، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سٹی کے علاقہ میں امام بارگاہ زینبیہ اور تھانہ سول لائینز کے علاقہ محلہ چشتیاں میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری مجالس کا دورہ کیا اور سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او سول لائینز اور ایس ایچ او سٹی نے ڈی پی او جہلم کو سکیورٹی و دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا، ڈی پی او جہلم نے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی۔


بعد ازاں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ کے علاقہ ہڈالہ سیداں اور تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ اسد آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری جلوسوں کا دورہ کیا، انہوں نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،

ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او منگلا کینٹ اور ایس ایچ او دینہ نے ڈی پی او جہلم کو سکیورٹی و دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا، ڈی پی او جہلم نے جلوسوں کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی۔


قبل ازیں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سوہاوہ کے علاقہ ڈھوک امب میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری جلوس اور اسکے روٹ کا معائنہ کیا، ڈی پی او جہلم نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سوہاوہ اور ایس ایچ او سوہاوہ نے ڈی پی او جہلم کو سکیورٹی و دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا اور ڈی پی او جہلم نے مجلس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی۔


اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ شرکاء کو چیکنگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے، پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں۔ جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.