دینہ: اسسٹنٹ کمشنر حمد اللہ کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ،، اراضی سنٹر، مین بازار، منگلا روڈ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کا وزٹ، ریکارڈ، صفائی کے انتظامات اور تعلیمی معیار کو چیک کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمداللہ نے منگلا روڈ کا وزٹ کیا اور صفائی کے حوالے سے انتظامات کو چیک کیا،اور دکانداروں کو حکم دیا صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمداللہ نے اراضی سنٹر کا بھی وزٹ اور اراضی سنٹر کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا، اس کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دینہ کا بھی وزٹ کیا ،تعلیمی معیار اور صفائی کو چیک کیا۔
گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول کی صفائی کے انتظامات اور تعلیمی معیار کو دیکھ کر پرنسپل کو خراج تحسین پیش کیا اور کلاسز میں جا کر بچوں کے تعلیمی معیار کو چیک کیا، اساتذہ کو حکم دیا کہ بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دی جائے اور تعلیمی معیار میں کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے تا کہ بچے بہتر تعلیم حاصل کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کر سکیں۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے منگلا روڈ اور مین بازار کے تاجروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جائے گی جس میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشاورت کی جائے گی تاکہ شہر بھر کو کلین اینڈ گرین بنایا جائے۔