جہلم پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 10 منشیات فروش گرفتار، 22 کلوگرام چرس برآمد

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 10 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے گئے ،مجموعی طور پر 22 کلو 136 گرام چرس برآمد لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 کلو 646 گرام چرس برآمد کر لی، سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عامر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان علی رضا اور عظیم ایوب کو گرفتار کر لیا، ملزم علی رضا سے 2200 گرام چرس جبکہ ملزم عظیم ایوب سے 1330 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اصغر شاہ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 300 گرم چرس برآمد کر لی گئی۔

پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کی شناخت زاہد، حسنین اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزم زاہد سے 1620 گرام چرس، ملزم حسنین سے 560گرام چرس اور ملزم کاشف سے 260 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 520 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم منیر احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم سے منشیات کے خاتمے کا مشن جاری رہے گا، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ڈی پی او جہلم نے پولیس ٹیموں کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.