پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین پھر گرفتار

0

دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کو پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم اپی اے چوہدری ثقلین کو تیسری بار گرفتار کر لیا گیا۔ چوہدری ثقلین کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 16ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا۔

چوہدری ثقلین نے چند ماہ قبل مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، چوہدری ثقلین فواد چوہدری کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔

یاد رہے کہ 2 ماہ قبل بھی سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں عدالتی احکامات پر رہا کر دیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.