پنڈدادنخان: پیپلز پارٹی کے رہنما سید امیر حمزہ کرمانی کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات، للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کو جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی جہلم اور امیدوار براے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 سید امیر حمزہ کرمانی نے نگران وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
پیر سید امیر حمزہ کرمانی نےانوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔