جہلم پریس کلب کے وفد نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات کی، جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد کی نشاندہی پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سی ای او ہیلتھ کو پولیو ویکسین ڈی ایچ کیو کے ساتھ ساتھ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں بھی سہولت مہیا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 7 اگست بروز سوموار سے چاروں تحصیلوں میں پولیو ویکسین کاؤنٹر قائم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
صحافیوں کا موقف تھا کہ درو دراز کے علاقوں سے آنے والے سائلین کو ضلعی ہیڈکواٹر پہنچنے میں سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے جبکہ چاروں تحصیلوں میں تحصیل ہیڈکواٹر اسپتالوں میں پولیو ویکسین کی سہولت مہیا کی جاسکتی ہے ،اس عمل سے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے شہریوں کی مشکلات میں واقع ہو سکتی ہے۔
وفد کی قیادت صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے کی۔ وفد میں سید ناصر محمود ،عبدالغفار ،مرزا قدیر بیگ ،چوہدری دانیال عابد، چوہدری تصور حسین ،چوہدری عکراش کامران گجر، راجہ شہر یار ،چوہدری مہربان حسین شامل تھے۔
وفد نے سول لائن روڈ ڈنگی پلی کے مقام پر نئی تعمیر ہونے والی سڑک کاملبہ ٹھیکیدار نے ڈنگی پلی کے مقام پر پھینک دیا ہے جس کی وجہ سے محلہ پروفیسر کالونی، آفیسر کالونی سمیت دیگر علاقوں کابارشی پانی نکاسی آب کی پلی بند ہونے کیوجہ سے گلی محلوں میں جمع ہوجاتا ہے اور مکینوں کے گھروں میں داخل ہوجاتاہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایکسین ہائی وے کو ہدایت کی کہ ٹھیکیدار کو سول لائن روڈ ڈنگی پلی کے مقام سے ملبہ ہٹانے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنی والی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔